آج کراچی میں موسم دن میں گرم اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے. کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وقت شہر میں 12کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے، آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا .تاہم آئندہ چوبیس گھنٹے شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے. شہر میں اب مسلسل درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے۔محکمہ موسیات کے مطابق آج پیر کےروز اسلام آباد میں مطلع ابر آلو د رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔محکمہ موسیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ سبی میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملتان اور گردونواح میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، نارووال، گوجرانوالہ، سرگودھا اور گرد ونواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں ہلکی بارش برفباری کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کالام، کوہستان، بونیر، شانگلہ ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔