معاملہ کو مقامی حکام کے ساتھ اٹھایا جائےگا‘امریکہ میں بھارتی قونصل خانے کی شدید الفاظ میں مذمت
امریکہ میں بھارت کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے ساتھ توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا ہے۔امریکہ میں بھارتی قونصل خانے نے اس واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔مین ہیٹن میں یونین اسکوائر کے پاس ہفتہ کو کسی نامعلوم شخص نے گاندھی کے مجمسے کے ساتھ توڑ پھوڑ کی۔ایک طرف جہاں بھارتی قونصلیٹ نے اس واقعہ کو ناخوش گوار قرار دیا ہے، وہیں اس واقعہ کے بعد بھارت اور امریکی کمیونٹی میں مایوسی پھیل گئی ہے۔نیویارک میں واقع قونصلیٹ جنرل آف انڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہفتہ کو کسی نامعلوم شخص نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچایا، ہندوستانی قونصلیٹ اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس معاملہ کو مقامی حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔اس واقعہ کی اطلاع امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی دیدی گئی ہے اور معاملے کی جلد تحقیقات شروع کرنے اور قصور وار کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔مین ہیٹن میں یونین اسکوائر کے پاس لگا مہاتما گاندھی کا کانسی کا مجسمہ 2 اکتوبر 1986 کو گاندھی میموریل انٹرنیشنل فاو¿نڈیشن نے لگایا تھا۔اتفاق سے یہ مجسمہ 2001 میں ہٹا دیا گیا تھا اور 2002 میں گارڈن ایریا میں محفوظ کرتے ہوئے دوبارہ قائم کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے امریکہ کے کیلیفورنیا میں کچھ نامعلوم افراد نے ایک پارک میں گاندھی کے مجسمے کے ساتھ توڑ پھوڑ کی تھی۔