سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز السعود بن نائف وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی دعوت پر پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئےہیں۔ سعودی وزیر داخلہ ، صدر ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اور اپنے ہم منصب شیخ رشید احمد سے ملاقاتیں کریں گے۔ علاقائی صورتحال، سعو دی عرب میں زیر حراست پاکستانیوں کی رہائی اورباہمی دلچسپی کے دوسرے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔