وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان اورچین نے تذویراتی اوراقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے اورچین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے بیجنگ میں چین کے صدرشی جن پنگ کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی ہے۔