سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ میں الجنت رائل ریذیڈنسی کا غیرقانونی حصہ مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی و دیگر متعلقہ اداروں کو عمارت کی مزید تعمیرات سے روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے 9 منزلہ عمارت کا غیر قانونی حصہ مسمار کر کے 45 دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ الجنت رائل ریزیڈنسی میں کسی کو سب لیز نہ دی جائے۔ عمارت میں بجلی، گیس اور پانی کی کنکشن فراہم کرنے سے بھی روک دیا گیا۔ بلڈرز اور ملوث افسران کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔درخواستگزار نے کہا عمارت کی 6 منزلوں کی اجازت لی گئی تھی۔ اب 9 منزلہ بنائی جا رہی ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔