متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران دو ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 لاکھ 2 ہزار390 ٹیسٹ کیے گئے۔ دو ہزار15 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 57 ہزار657 تک پہنچ گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار531 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 84 ہزار650 ہوگئی ہے۔ زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 2 چل بسے، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار 264 ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 22 ہزار 218 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 37 لاکھ 20 ہزار 960 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
امارات میں پانچ لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ‘2ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ
Feb 07, 2022 | 17:22