وزیرخارجہ نے وزیراعظم کےحالیہ چین کے دورے کو بروقت اور انتہائی کامیاب قرار دیدیا

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کےحالیہ چین کے دورے کو بروقت اور انتہائی کامیاب قرار دیا ہے۔ آج ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ دورے کے اختتام پر جار ی کیاگیا مشترکہ بیان اس کی کامیابی کا مظہر ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے پرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ ماحول خراب کرنےوالے اقتصادی راہداری پر پیشرفت نہیں چاہتے تاہم وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ فیصلہ کیاگیا کہ اس ماہ کے آخر تک بیجنگ میں افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ افغانستان  کی عبوری حکومت کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائےگی۔

ای پیپر دی نیشن