اطلاعات ونشریات کے وزیرچودھری فوادحسین نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف حزب اختلاف کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
وہ نورخان ایئربیس راولپنڈی میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے دوگھنٹے تک مشاورت کی تاہم اگر وہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گرانے کی حکمت عملی بنانے کے لئے کئی دن تک بھی اکٹھے بیٹھے رہے تو بھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کے رہنما ماڈل ٹاون میں ایک دوسرے سے اظہاریکجہتی کے لئے اس دن اکٹھے ہوئے جب پوری قوم یوم یکجہتی کشمیر منارہی تھی۔