کراچی: پی ایس ایل 7 میں جیسن روئے کی شاندار سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 205 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔جیسن روئے نے 57 گیندوں پر 116 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 بلند و بالا چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔پہلی اننگز میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے اور سرفراز الیون کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا۔