کیپٹن (ر) صفدر کی  پی آئی سی میں انجیو گرافی

Feb 07, 2023


لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت ناساز ہونے پر ان کی پی آئی سی میں انجیوگرافی کی گئی۔ سی ٹی انجیوگرافی کے دوران شریف فیملی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ تھے، کیپٹن صفدر کی کارڈیک صورتحال کیلئے سی ٹی انجیوگرافی کی گئی۔ پی آئی سی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی ای سی جی نارمل آئی ہے۔

مزیدخبریں