پاکستان تبا ہی کے دہانے پر ، ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے سخت چیلنجز در پیش : فنا نشل ٹا ئمز 


اسلام آ باد (آئی این پی ) معروف برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے پاکستانی معیشت کو درپیش مشکلات پر خطرے کی گھنٹی بجادی۔ برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان تباہی کے دہانے پر ہے، جوہری طاقت اور اس کے قرض دہندگان ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں ، ملک کی کرنسی بری طرح گرچکی ہے، گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر صرف 3.7 بلین ڈالر رہ گئے، چین، آئی ایم ایف اور پیرس کلب کو پاکستان کو قرضوں کی تنظیم نو کے مذاکرات میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پچھلے دنوں پاور بریک ڈائون ، موسمیاتی تباہ کاری اور دہشتگردی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...