شریف نے وکی پیڈیا بحال کرنے کی فوری ہدایت کر دی‘ 5 رکنی کمیٹی قائم

Feb 07, 2023


اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی معلوماتی ویب سائٹ ویکی پیڈیا کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے یہ فیصلہ تین رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا۔ تین رکنی کمیٹی  قانون وانصاف، معاشی و سیاسی امور اور اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزراء پر مشتمل تھی۔ وزیراعظم نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر ہوں گے جبکہ قانون و انصاف، اطلاعات ونشریات، کامرس اور  کمیونیکیشن کے وفاقی وزراء  کمیٹی کے دیگر ارکان میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں