ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی مرکزی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف ملتان کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے گزشتہ روز خصوصی طیارہ سے لاہور واپس روانہ ہوگئی۔ انہوں نے گزشتہ روز بھی ملتان میں مصروف دن گذارا۔ اس دوران انہوں نے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں۔ نجی ہوٹل میں اراکین اسمبلی سے ہونے والی میٹنگ میں مسلم لیگ ن سے عبدالغفار ڈوگر ملک احمد حسین ڈیہڑ راناعجاز نون جاوید علی شاہ ، احسان الدین قریشی سینٹر رانا محمود الحسن رانا شاہد الحسن میں عامر سعید انصاری منظور انصاری بلال بٹ شیخ اطہر ممتاز عبدالرحمن فری عثمان خان بابر سابق گورنر ملک رفیق رجوانہ انجینئر ملک آصف رفیق رانا اقبال سراج شہزاد مقبول بھٹہ رانا طاہر رزاق حاجی ارشد بوٹا مطیع الحسن بخاری، شاہد مختار لودھی منیر اختر لنگاہ اور سعد خان کانجو بھی موجود تھے۔لیگی رہنما مریم نواز نے سوشل میڈیا ڈویژنل کنونشن سے خطاب کیا اس موقع پر عاطف اکرم،عقیل انصاری،حسن طارق رشید ،شیخ طارق رشید،سعد کانجو،عبدالرحمان کانجو، رانا ثناء اللہ، عبدالرحمان فری، رانا ذیشان،عمران لیاقت ودیگر بھی موجود تھے۔رانا ثنا اللہ کی آمد پر کارکنان نے انکے حق میں شدید نعرہ بازی کی تو مریم نواز نے کہا کہ میں خود رانا ثنا اللہ کی فینہوں کیونکہ یہ نواز شریف کا سچا سپاہی اور بہادر انسانہیں۔انہیں سوشل میڈیا نے" حکیم" کا لقب دیا ہے۔