پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ، شیخ سلیمان سرور 

Feb 07, 2023


سنجوال کینٹ(نامہ نگار) پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اقوام متحدہ کی قرارداد وں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف عالمی برادری رول ادا کرے ہمارے قائدین محمد نواز شریف ،محمد شہباز شریف  نے ہر فورم میں کشمیریوں کے لیے جدوجہد کی ان خیالات کا اظہار امید وارصوبائی اسمبلی شیخ سلیمان سرور نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بیان کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چائیے کشمیریوں کو آزادی نہ دے کر انکا  بنیادی حق پا مال کیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ڈوگرہ راج کے وقت سے آزادی کے لییء کو شاں ہیں۔

مزیدخبریں