دھریالہ جالپ(نامہ نگار) کرونا کے دوران بند کی گئی پنڈدادنخان تا ملکوال ٹرین اڑھائی سال بعد ایک ماہ قبل بحال کی گئی جسکا پہلا ٹائم صبح ملکوال سے 8 بجے رکھا گیا جو کامیاب رہا اور ذرائع کے مطابق آمدن بھی بہترین تھی لیکن دس دن بعد ریلوے حکام نے ٹرین کا ٹائم 8 بجے سے 9 بجے کر دیا جس سے ایک طرف تو آمدن کم ہو گئی دوسری طرف پنڈدادنخان سے واپس ملکوال جانے پر مسافر سرگودہا سے لالہ موسیٰ جانے والی ٹرین بھی نہیں پکڑ سکتے، اس صورت حال سے پنڈدادنخان، کھیوڑہ، ہرن پور، دھریالہ جالپ اور دیگر علاقوں سے ملکوال کے راستے منڈی بہاوالدین، ڈنگہ، لالہ موسیٰ جانے والے مسافر ذہنی کوفت کا شکار ہیں ۔ اس حوالہ سے ڈی ایس ریلوے راولپنڈی انعام اللہ خان سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ میں ٹرین کی آمدن کل ہی چیک کرواتا ہوں اگر ملکوال سے صبح 8 بجے روانگی پر آمدن بہتر ہے تو فوری طور پر ٹائم تبدیل کر دیں گے ۔