لاہور(کامرس رپورٹر )نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ایران سے 100میگا واٹ سے زائد بجلی کی درآمد کیلئے ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی ۔ پلان ایران سے گوادر29کلو میٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کی ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی ۔ وزیر اعظم اور وزیر توانائی کی ہدایت پر این ٹی ڈی سی نے مقررہ مدت کے اندر منصوبے کو مکمل کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ترسیلی نظام کی ٹیسٹنگ کے بعد گوادر کے لئے 100میگا واٹ سے زائد بجلی کی فراہمی آئندہ چند روز میں شروع ہو جائے گی۔منصوبے کی تکمیل سے گوادر اور مکران ڈویژن میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی ۔
ایران سے 100میگا واٹ سے زائد بجلی کی درآمد کیلئے ٹرانسمیشن لائن کی ٹیسٹنگ مکمل
Feb 07, 2023