لاہور(کامرس رپورٹر )رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کی فروخت سے آمدنی 32 فیصد بڑھ کر 17 ارب روپے ہو گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13 ارب روپے تھی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا مجموعی منافع 63فیصدبڑھ کر 11.6 بلین روپے ہو گیا جو 7.1 بلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کمپنی نے مالی سال 22 کی اسی مدت میں 5.3 بلین کے منافع کے مقابلے میں 8.4 بلین روپے کا خالص منافع کمایاجو سال بہ سال 60فیصدکی مثبت نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ منافع میں اضافہ بنیادی طور پر خام تیل کی اوسط قیمت میں 26.3 فیصد اضافے اور شرح سود سے زیادہ سود کی آمدنی اور بینک ڈپازٹس پر زر مبادلہ کے منافع کا نتیجہ ہے۔ مالی سال 2021-22 کے دوران، کمپنی کی مجموعی فروخت مالی سال 21 میں 39.5 بلین روپے سے بڑھ کر 58.4 بلین روپے ہو گئی۔