لندن (نیٹ نیوز) سوئٹزرلینڈ کی ایک ماہر بیکر نے دنیا کا سب سے بڑا کیک ڈریس بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سوئٹزرلینڈ کی ماہر بیکر نتاشا کے اس ٹیلنٹ کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق بیکر کی جانب سے اس کیک ڈریس کو سوئس ورلڈ ویڈنگ فیئر میں آئے شرکاء کے سامنے تیار کیا گیا ہے اور اس کا وزن 131.15 کلو ہے۔