واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکا کے اندر ہی ایک ایسا ملک جس کی اپنی کرنسی، اپنی قومی زبان اور اپنی ثقافت ہے لیکن اس کے صدر جو بائیڈن ہرگز نہیں ہیں۔ ریپبلک آف مولوسیا، امریکی ریاست نیو اڈا میں قائم ہے جس کی آبادی 35 افراد پر مشتمل ہے۔
اس ملک کا اپنا قانون، پرچم، قومی زبان اور یہاں تک کہ ٹائم زون بھی دیگر ممالک سے الگ ہے۔ اس کے علاوہ اس ملک کا اپنا قومی ترانہ، بنک، ریلوے بحریہ اور جنگی دفتر بھی امریکا سے الگ ہے۔