15، 15 منٹ کے کیسز8  سال چلتے ہیں: سندھ ہائیکورٹ

Feb 07, 2023


کراچی (سٹاف پورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کو ٹھکانے نا لگانے سے متعلق درخواست پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ملیر کو طلب کرتے ہوئے جامع جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کو ٹھکانے نا لگانے سے متعلق ڈیری فارمز ایسوسی ایشن بھینس کالونی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل صلاح الدین گنڈاپور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ بھینس کالونی میں مختلف وجوہات سے روزانہ بھینسوں سمیت جانور مرتے ہیں۔ لیکن مردہ جانوروں کو ٹھکانے نہیں لگایا جاتا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی گائے یا بھینس مر جائے تو کیا کرتے ہیں۔ جسٹس عقیل احمد عباسی نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 15، 15 منٹ کے کیسز ہیں جو 8, 8 سال سال چلتے ہیں۔ لوگ ہاتھ اٹھا کر آپ لوگوں کو ٹھیک دعائیں دیتے ہیں۔

مزیدخبریں