7 دن کی مہلت، حکومت دوائوں کی قیمتوں میں اضافہ کرے: پی پی ایم اے


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان فارما سیوٹیکل  مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا۔ دوائوں کی قیمتوں میں اضافے کیلئے پی پی ایم اے نے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔ پی پی ایم اے نے کہا ہے کہ حکومت دوائوں کی قیمتوں میں فوری اضافہ کرے۔ دوائوں کی قیمتیں نہ بڑھانے پر فیکٹریاں فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کو خط ارسال کر دیا۔ پی پی ایم اے نے کہا ہے کہ ڈالر‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ ڈالر‘ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر فیکٹریاں چلانا ممکن نہیں۔

ای پیپر دی نیشن