اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ممبران سے پارلیمنٹ لاجز رہائش خالی کروانے کا معاملہ تحریک انصاف کے 9 مزید ممبران نے لاجز خالی کر دیئے ہیں۔ سابق ارکان اسمبلی شیخ راشد شفیق، ڈاکٹر نوشین حامد، تشفین صفدر‘ آفتاب صدیقی، عالمگیر خان اور راجہ خرم شہزاد‘ آصمہ قدیر، سبط اللہ اور شیر افگن نے بھی رہائش گاہیں خالی کر دیں۔
مجموعی طور پر خالی ہونے والے لاجز کی تعداد 24 ہو گئی۔