سارہ انعام قتل کیس، شاہنواز امیر  پر فرد جرم عائد، ملزم کا  انکار

Feb 07, 2023


اسلام آباد (وقائع  نگار ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سارہ انعام قتل کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر سے اسلحہ برآمدگی کے کیس میں ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ ملزم  نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے ۔
کیس کی سماعت سینئر سول جج محمد عاطف جمیل نے کی شاہنواز امیر سے اسلحہ برآمدگی کیس کا باقاعدہ ٹرائل 20 فروری سے شروع کرنے کی ہدایت  سارہ انعام قتل کیس کے ملزم شاہنواز امیر سے اسلحہ برآمدگی پر مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں