مخالفین کے خواب چکنا چور، روس سپیشل فوجی آپریشن کے اہداف کو عملی جامہ پہنائے گا 


ماسکو   (اے پی پی):روس نے کہاکہ  یورپی یونین ممالک کی امن کی اپیلیں دوغلے  پن  کے علاوہ کچھ نہیں ہیں۔ ترک  خبررساں ادارے کے  مطابق  وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ مغرب جنگ کے معاملے میں، یوکرائن کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ یورپی یونین کے حالیہ سربراہی اجلاس نے ایک دفعہ پھِر ثابت کر دیا ہے کہ یورپی یونین، روس کو کمزور کرنے اور امریکی و نیٹو  تسلط  کی خاطریوکرائن  کی نازی انتظامیہ کی بے مہار مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔یورپی یونین کے یوکرائن جنگ کے لئے 12 بلین یورو مختص کرنے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے روسی ترجمان نے کہا ہے کہ اس اقدام نے عوام کی ہلاکتوں کا راستہ ہموار کیا ہے۔ انہوں نے  کہاکہ روس  سپیشل فوجی آپریشن کے اہداف کو عملی جامہ پہنائے گا اور  مخالفین کے خواب چکنا چور کر دے گا۔

ای پیپر دی نیشن