ملتان (نوائے وقت رپورٹ) رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میں ڈی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی بقاء کیلئے عوام کو پی ڈی ایم کو بے نقاب کرنا ہو گا۔ عوام پیپلز پارٹی اور لیگی قیادت کی کرپشن کی وجہ سے ان سے متنفر ہیں۔ عمران خان ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 روپے مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا۔ امپورٹڈ حکمرانوں کو عمران خان فوبیا ہو گیا ہے۔ پی ڈی ایم الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔
ملکی بقاء کیلئے عوام پی ڈی ایم کو بے نقاب کریں: شاہ محمود قریشی
Feb 07, 2023