آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ¿ برطانیہ

Feb 07, 2023


چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اہم دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ جنرل عاصم منیر سکیورٹی کے سٹرٹیجک امور پر برطانوی حکام سے تبادلہ¿ خیال کرینگے۔ جنرل عاصم منیر پانچویں یوکے پاک سٹیبلائزیشن کانفرنس سے خطاب کرینگے جس کا موضوع جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام‘ جغرافیائی سیاست اور دیگر چیلنجز کی واپسی ہے۔ 
پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک میں بہترین دفاعی تعلقات پائے جاتے ہیں۔ دیگر ممالک کی افواج کے ساتھ دفاعی تعلقات افواج پاکستان کیلئے ہمیشہ اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ یہ تعلقات نہ صرف دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کا اہم ذریعہ ہیں بلکہ باہمی تعاون اور دوستی کے روابط کو پروان چڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ دور حاضر میں ایسے تعلقات مزید اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ عسکری سفارت کاری نے پاکستان کے خارجہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔یہ اسی کا ثمر ہے کہ آج پاکستان کئی ممالک کے ساتھ جن میں چین، روس، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، برطانیہ اورا مریکہ شامل ہیں‘ دفاعی اور دوستانہ تعلقات استوار رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان کا دفاع کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مضبوط ہاتھوں میں ہے اس عملی ثبوت دیکر پاک فوج نے پوری دنیا میں اپنی دھاک بٹھائی ہوئی ہے۔ آرمی چیف جنر ل عاصم منیر کا دورہ¿ برطانیہ خطہ کے امن و استحکام کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے جس میں وہ جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام اور موجودہ چیلنجز پر برطانوی حکام سے بات چیت کرینگے۔ موجودہ حالات میں دفاعی تعاون خطے کیلئے ضروری ہے تاکہ جن کے توسیع پسندانہ عزائم ہیں‘ انہیں روکا جا سکے۔امید ہے پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات مزید مضبوط اور پائیدار ہونگے جو علاقائی استحکام‘ جغرافیائی سیاست اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔ 

مزیدخبریں