پنجاب یونیورسٹی شعبہ کشمیریات  میں مسئلہ کشمیر پر خصوصی سیمینار 


لاہور (سپیشل رپورٹر) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی شعبہ کشمیریات کے زیر اہتمام ایک خصوصی سیمینار گزشتہ روز اورینٹل کالج اولڈ کیمپس میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت شعبہ کشمیریات کے چیئرمین ڈاکٹر خواجہ زاہد عزیز نے کی جبکہ مہمان خصوصی کشمیری دانشور و صحافی جی این بھٹ تھے سیمینار میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اور مقررین نے مسئلہ کشمیر کے حوالے  سے کشمیر کے مستقبل پر آج اور سابق ادوار کی پالیسیوں پر خطاب کیا کشمیریوں کی پاکستان سے محبت روشنی ڈالتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ یہ دن کشمیریوں اور پاکستانوں کے درمیان ایک فطری یگانگت کا آئینہ دار ہے جب تک کشمیری بھارت سے آزادی حاصل نہیں کرتے یہ جدوجہد آزادی جاری رہے گی اور پاکستان اس طرح کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس موقعہ پر مقررین نے پاکستانیوں کی کشمیر سے بے مثال محبت  کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن