لاہور (لیڈی رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی قائم مقام سیکرٹری جنرل عطیہ نثار نے ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے سے ہونے والی ہولناک تباہی اور جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا - انہوں نے عالمی برادری خصوصا مسلم ممالک سے پر زوراپیل کی ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ترکیہ کی بھرپور مدد کریں۔ ڈپٹی سیکریٹریز جنرل ڈاکٹر حمیراطارق ،ثمینہ سعید ،امورخارجہ ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی ،صدروسطی پنجاب ربعیہ طارق صدر لاہور عظمی عمران نیافسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحومین کی بلندی درجات کی دعا جب کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔
جماعت اسلامی شعبہ خواتین کا ترکیہ اور شام کے زلزلے پر اظہارافسوس
Feb 07, 2023