لاہور(نامہ نگار)اقبال ٹاؤن کے علاقے میں معمولی جھگڑے پرخاوند طاہرنے تشدد کے بعد چھری سے وار کر کے اپنی بیوی ناہید کو قتل کر دیا ہے اور فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکھٹے کر کے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی اور مقتولہ کے بیٹے عثمان کی مدعیت میں مقدمہ کر کے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم طاہر کوگرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔