لاہور(خبرنگار) ایڈیشنل سیشن جج فرحان مدثرنے بچہ حوالگی کیس میں 2 بیٹوں کو والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ڈاکٹر رابعہ نے موقف اپنایا کہ شوہرکیساتھ میرا گزارا نہیں۔ شوہر نے عمر اور ابراہیم کو مجھ سے چھین لیا ہے۔ بیٹوں سے ملاقات نہیں کرنے دے رہا۔استدعا ہے کہ عدالت میرے بیٹے میرے حوالے کرنے کا حکم دے۔