فیروزوالہ،غیر قانونی سوسائٹیوں کو بجلی نہیں دے سکتے:واپڈا انتظامیہ

 فیروزوالہ ( نامہ نگار) نجی ٹاون کے رہائشی شہریوں کاواپڈا کے خلاف زبردست احتجاج شہری سراپااحتجاج بن گئے۔ شہریوں نے سگیاں روڈ  ٹریفک بلاک کر کے زبردست نعرہ بازی کی گھر کی بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے مشتعل  ہوکر ٹائر جلا کر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ مظاہرین کا بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ٹریفک جام سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنارہا۔غیر قانونی سوسائٹیوں کو بجلی نہیں دے سکتے۔ انتظامیہ کے افسران نے شہریوں سے مذاکرات کرکے ٹریفک نظام بحال کرایا۔

ای پیپر دی نیشن