آئی جی کا دورہ سیف سٹی،امن و امان پر گفتگو،قلعہ گجر سنگھ آمد، یادگار شہداء پر سلامی 

Feb 07, 2023

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ سیف سٹی جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار منصوبہ ہے جس سے شہر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے، ٹریفک مینجمنٹ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں بھرپور استفادہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں کی بدولت شہر کے مختلف علاقوں میں کرائم ہٹ ایریاز کی مانیٹرنگ پر فوکس رکھا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور حساس تنصیبات بالخصوص اہم شاہرات،حساس دفاتر، تعلیمی اداروں، مذہبی مقامات اور اقلیتی عبادت گاہوں کے گردونواح کی مانیٹرنگ پربطور خاص توجہ دی جائے۔ دریں اثناء انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے سے دہشت گرد اورسماج دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کیلئے ہمیں جذبہ حب الوطنی کے تحت مل کر لڑنا ہے اور دہشت گردو ں کے ساتھ ساتھ انکے سہولت کاروں کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شفاف اور پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے ہمیں جہاں اپنے فرائض غیر جانبداری اور ایمانداری سے ادا کرنا ہیں وہیں امن و امان کے قیام اور شہریوں کی جا ن و مال و عزت کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھنی۔ پر امن ماحول میں شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمشن سمیت تمام معاون اداروں کوہر ممکن سپورٹ فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ قلعہ گجر سنگھ آمدپرآ ئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے یادگارشہداء پر حاضری د ی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کی محکمانہ پروموشن کا عمل تیز کرنے کیلئے 3 دن کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ 

مزیدخبریں