مریدکے(نامہ نگار) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن آج بروز منگل گورنمنٹ ہیلتھ اینڈ ایجوکیشنل کمپلیکس ننگل ساہداں آئیں گے۔ وہ گورنمنٹ جامعہ الدعوۃ السلامیہ کی تقریب تقسیم اسناد و انعامات کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریب تکمیل صحیح البخاری کے موقع پر ہو رہی ہے۔ گورنر پنجاب اس موقع پر تعلیم الکتاب والسنہ کے62 او ر تحفیظ القرآن الکریم کے 35 طلبہ میں اسناد و انعامات تقسیم کرینگے۔