لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ 19 فروری کو مینارِ پاکستان پر ناموسِ اہل بیتؓ و صحابہؓ کے قانون کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ مقدس ہستیوں میں سے کسی کی توہین بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ قومی اسمبلی سے اس بل کے پاس ہونے سے اہل بیتؓ و صحابہؓ کے عقیدت مندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد گلزار محمدی شاد باغ میں محبت رسولؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدارت علامہ غفران محمود سیالوی نے کی۔ علامہ محمد بشارت صدیق ہزاروی، علامہ فرمان علی حیدری، مفتی محمد شہزاد نقشبندی، صاحبزادہ سردار احمد رضا، علامہ محمد طارق لطیف نقشبندی و دیگر نے شرکت کی۔
مقدس ہستیوں کی توہین برداشت نہیں: ڈاکٹر اشرف جلالی
Feb 07, 2023