لاہور(نامہ نگار+لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ میں عمران خان کو یاد کروانا چاہتی ہوں کہ میرے بہادر قائدین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے تو اپنی زندگی کا قیمتی ٹائم تمہاری طرف سے قائم کیئے گئے ناجائز مقدمات کی وجہ سے جیل میں گذار دیا تھا مگر ایک سیکنڈ کا بھی تم سے شکوہ نہیں کیا تھا حالانکہ قوم کو یہ بات اچھی طرح سے یاد ہے کہ تم نے فریال تالپور کو عین چاند رات کے موقع پر ریاستی مشینری سے گرفتار کروایا تھااور فریال تالپور عید کے موقع پر اپنے بچوں کو چھوڑ کر جیل گئیں مگر انہوں نے آج کے دن تک بھی کوئی شکوہ اور شکائت نہیں کی ہے۔انہوں نے کہ ایک طرف جیل بھرو کے دعوے اور باتیں اور دوسری جانب عدالتوں میں اپنے مقدمات میں ریلیف لینے کے لئے ضمانتیں دائر کرنا اگر آپ جیل بھرو تحریک شروع کرنا چاہتے ہیں تو ضمانتیں واپس لیں قانون خود آپکو پکڑ لے گا،ایسا نہیں ہو گا کہ ایک طرف تو آپ سستی شہرت کے لیئے یہ کہیں کہ میں گرفتاری سے نہیں ڈرتا تو دوسرے ہی لمحے عورتوں اور بچوں کو اپنے گھر کے باہر بیٹھا لیں تاکہ قانون آپکو گرفتار نہ کر سکے۔