صوبائی وزیر کی چیکنگ،وزن پورانہ ہونے پر فلورملزکو50ہزارجرمانہ

Feb 07, 2023


لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ  ڈا کٹر جمال ناصر نے کمیٹی چوک اور شمس آباد میں قائم آٹا سیل پوائنٹس، علامہ اقبال پارک اور بینظر بھٹو اور ہلال احمر ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ آٹا سیل پوائنٹس پر آٹا کا وزن اور معیار کا بھی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے آٹا کا وزن ہونے پر ایک فلور مل پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے احکامات جاری کئے۔ صوبائی وزیر نے  کہا کہ شہریوں کیلئے سستا آٹا کی سپلائی میں کمی نہ آنے دیں گے اور کوالٹی اور وزن میں کمی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی صوبے میں آٹے کی سپلائی کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہے ہیں لہذا کسی جگہ آٹے کی قلت یا عدم دستیابی کی شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے۔ 

مزیدخبریں