مساجد،مدارس اسلام کے قلعے ہیں:علماء

Feb 07, 2023

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ میں تکمیل بخاری کی سالانہ تقریب نائب مہتمم وناظم اعلی مولانا قاری ارشد عبید کی زیرصدارت  ہوئی ۔ مہتمم و شیخ الحدیث مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ، مولانا سیف الرحمن مہند، مولانا محمد یوسف خان، مولانا عبدالرحیم چترالی،صاحبزادہ مولانا حافظ زبیرحسن اشرفی و دیگرعلماء نے بخاری شریف اور اور دیگر کتب  کی آخری حدیث کا درس دیتے طلبہ کونصیحت کی کہ وہ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی کے اس سنہری اصول ’’اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں دوسرے کے مسلک کو چھیڑو نہیں‘‘ پرعمل کرتے  ہوئے معاشرہ میں جاکر جوڑ پیدا کرنے والے علماء بنیں توڑ والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی جامعہ اشرفیہ لاہور  مولانا مفتی محمدحسن  سمیت دیگر ہمارے اکابرین و اسلاف شریعت کے پابند،متبع سنت،زہدو تقوی اورعلم و عمل کے پیکر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ  مدارس ومساجد اور خانقاہیں اسلام کے قلعے،ہدایت کے سرچشمے  ہیں جو قیامت باقی رہیں گے۔ اس موقع پر مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے خصوصی دعا کرائی۔

مزیدخبریں