لاہور(نیوز رپورٹر)وفاقی محتسب اعجا ز احمد قریشی نے لاہور کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ریجنل آفس لاہوراور گوجرانوالہکے افسروں سے ملاقات کی۔وفاقی محتسب نے لاہور آفس کی کاردگی کو سراہا۔ انہوں نے پہلے سے فیصلہ شدہ کیسز میں عمل درآمد کویقینی بنانے پر زور دیا۔ ریجنل ہیڈ عبدلحمید رازی نے وفاقی محتسب کو بتایاکہ محتسب آفس پرعوام کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا جس کی وجہ سے گزشتہ سال کی نسبت جنوری میں ہی درخواستوں کی تعداد میں چھبیس فیصد اضافہ ہوا۔