لاہور(خصوصی نامہ نگار)نگران وزیر اوقاف، زکوہ و عشر پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے ہر ہفتے کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ کیا ۔ وہ ہر ہفتے کے روز نیو منسٹرز بلاک میں اپنے آفس میں سائلین سے ملیں گے۔ کوئی بھی شہری بلارکاوٹ 12 بجے سے 4 بجے تک آفس آ سکتا ہے۔ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے بتایا کہ اس سلسلے کی پہلی کھلی کچہری 11 فروری ہفتہ کو لگائی جائے گی۔دریں اثناء نگران صوبائی وزیر بیرسٹراظفرعلی ناصرنے وحدت روں،ملتان روڈ کے علاقوں میں جنرل سٹورزپرآٹے کے وزن ،معیاراورنرخ چیک کیے