لاہور(خبرنگار) ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے چارج سنبھال لیا ۔ رافعہ حیدر کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز سے ہے اور پی اے ایس کے چالیسواں کامن سے ہیں۔ ڈی سی لاہور سے قبل سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی لاہور تعینات رہیں اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات رہیں اور ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری میں تعینات رہیں۔ سی ڈی اے اسلام آباد میں ڈی جی سوک بھی تعینات رہیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر مہنگائی کو کنٹرول کریں گے اور پولیو اور ڈینگی مہم میں ٹیموں کو متحرک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔دریں اثناء ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے چائنہ چوک سے ملحقہ آبادی میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا اور ڈینگی مہم پر مامور ٹیموں سے بریفنگ لی۔ ڈی سی نے کہا کہ ڈینگی ٹیمیں عوام الناس کو ڈینگی سے بچاؤ کے لئے آگاہی دیں۔ ڈی سی لاہور نے ڈور مارکنگ کا بھی جائزہ لیا اور یو سی مکینوں سے ڈینگی ٹیموں کی آمد کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے تمام ڈی ڈی ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی سروئلنس کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو پلان پر فوکس کیا جائے اور مائیکرو پلان کے مطابق کام کیا جائے اور انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں ہرگز کوتاہی نہ کی جائے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ ہاٹ سپاٹس ، ان ڈور اور آ ؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس پر خصوصی فوکس کیا جائے۔
رافعہ حیدرنے ڈپٹی کمشنرکا چارج سنبھال لیا،ڈینگی کے خلاف متحرک
Feb 07, 2023