راولپنڈی، گستاخی کے مرتکب دکاندار کے خلاف شہری سراپا احتجاج 


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ گنج منڈی کے علاقے میں گستاخی کے مرتکب دکاندار کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے اور ملزم کو تھانے منتقل کرنے کا سنتے ہی بہت بڑی تعداد میں شہریوں نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا وہ گستاخی کے مرتکب شخص کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے پولیس نے شدید احتجاج کے باعث اضافی نفری بھی طلب کرلی مشتعل عوام نے بدبخت دکاندار کو حوالے کرنے کیلئے تھانے کے سامنے رات گئے تک شدید احتجاج جاری رکھا مشتعل شہریوں نے تھانہ پر پتھراؤ بھی کیاپولیس نے شہریوں کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ کی لیکن عوام شدید نعرے بازی کرتے ہوئے تھانے کے سامنے مسلسل گھیراؤ کئے ڈٹے رہے ایس پی راول ماہم خان ایس پی پوٹھوہار وقاص خان کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی ایلیٹ فورس بھی موقع پر پہنچ گئی رات گئے تک شدید غم وغصے میں شہری تھانے کے سامنے بہت بڑی تعداد میں موجود رہے گستاخی کے ارتکاب پر گرفتار کئے گئے ملزم کا نام حامد علی بتایا گیا جو گنجمنڈی میں دکاندار ہے حالات شدید کشیدہ ہونے کی وجہ سے رات گئے سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری بھی گنجمنڈی پہنچ گئے۔

ای پیپر دی نیشن