چینی سائنسدانوں کا اعلی کارکردگی کے حامل کوانٹم کی ڈسٹربیوشن کا تجربہ


بیجنگ(شِنہوا)چینی سائنسدانوں نے  محفوظ پیغام رسانی کے لیے اعلی کارکردگی کاحامل کوانٹم کی ڈسٹری بیوشن،(کیو کے ڈی)کا طریقہ تیار کیا ہے جس سے ٹیلی کام فائبر پر مبنی کوانٹم کمیونیکیشن نیٹ ورک میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور تسنگھوا یونیورسٹی کے محققین نے پہلی بار موڈ پیئرنگ کوانٹم ڈسٹری بیوشن کا تجربہ کیا۔ کوانٹم کی ڈسٹری بیوشن  کوانٹم میکانکس میں فزیکل پراپرٹی پر مبنی ہے جس کی وجہ سے کسی بھی نامعلوم کوانٹم حالت کی ایک آزاد اور ایک جیسی کاپی بنانا ناممکن ہوجاتا ہے، اس طرح دور دراز کے صارفین کے درمیان خفیہ پیغامات کے تبادلے کا ایک ناقابل استعمال طریقے کی فراہمی ممکن ہوجاتی ہے۔ ٹیلی کام فائبرزپر مبنی کوانٹم ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس چین میں میٹروپولیٹن اور انٹرسٹی کی سطح پر استعمال ہورہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن