مساجد پر حملے کرنیوالے حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،مولانا سید جان


پشاور(بیورورپورٹ)جامعہ دارالعلوم احیاء الاسلام ریگی پشاور میں شہدائے پولیس لائن پشاور اور کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں شہید ہونے والے طلباء کے لیے فاتحہ خوانی اور تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا مدرسے کہ مہتمم مولانا سید جان کا کہنا ہے کہ مساجد پر حملے کرنے والے حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز جامعہ دارالعلوم احیاء الاسلام ریگی پشاور میں شہداء پولیس لائن پشاور اور کوھاٹ تانڈہ ڈیم کے شہدا کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پر مہتمم جامعہ ھذا شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد سعید جان، ڈی ایس پی ریگی فدا حسین، ایس ایچ او ریگی عمران خان، چیئرمین ریگی افتیزئی مفتی محمد عارف جان، مفتی معروف خان اور دیگر افراد نے شرکت کی تقریب میں پولیس لائن خوکش حملہ کے شہدا ور کوہاٹ کوھاٹ تانڈہ ڈیم کے شہدا کیلئے خصوصی دعا کی گئی تقریب میں پولیس لائن دھماکہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی گئی شرکا کا کہنا تھا کہ پولیس لائن مسجد دھماکہ میں نمازیوں کو شہید کیا گیا مساجد پر حملے کرنے والوں کا سلام سے کوئی تعلق نہیں، پولیس لائن پر حملے کا مقصد کے پی پولیس کے مورال کو کمزور کرنا تھا مگر اس صوبے کے پولیس کے جوان بہادر ہیں اور اس قسم کے حملوں سے ان کے حوصلے کو کمزور نہیں کیا جا سکتا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہی ہے اور انہیں اپنے شہدا پر فخر ہے۔

ای پیپر دی نیشن