کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وائس چئیرمین سوئنڈن ٹاون فٹبال کلب انگلینڈ زیوئیر آسٹن کی سربراہی میں سہ رکنی وفد پیر کراچی پہنچ گیاوفد میں ایلیکس پائیک اور اسکائی اسپورٹس کے کرس ہل شامل ہیں ۔کرس ہل اسکائی اسپورٹس کے لئے خصوصی طور پر کوریج کے لئے وفد کے ہمراہ آئے ہیں ۔ وفد نے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے ان کے دفتر میں ملا قات کی۔ اور کمشنر کو کراچی کے نوجوان فٹبالرز کو عالمی سطح پر کھیلنے کے لئے انگلینڈ میں ان کی دو سال کے لئے ہونے والی تربیت کے پروگرام اور انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وفد کراچی کے نوجوان فٹبالرز کے کھیل کی کارکردگی کا جائزہ ل لینے کے لیے کے پی ٹی گراونڈ میں دو ٹیمیں تشکیل دے کر ان کے درمیان میچ کا انعقاد کیا۔ زیویئر آسٹن نے کمشنر کر بتا یا کہ منتخب کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں سوینڈن ٹاون کلب میں تربیت حاصل کریں گے اور کلب کے میچز میں حصہ لیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انگلینڈ میں تربیت کے لئے دو کھلاڑی اور دو کوچز منتخب کیئے جارہے ہیں۔ زیور آسٹن نے یقین دلایا کہ کمشنر کراچی نے کراچی کے نوجوان فٹبالرز کو عالمی سطح کا کھلاڑی بنانے کا جو سفر شروع کیا ہے وہ ضرور پورا ہو گا کمشنر نے ان کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ کراچی کے فٹبالر ز بھی ضرور ایک روز عالمی مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گیسونڈن ٹاون کلب انگلینڈ کے کوچ الیکس پائک کی نگرانی میں کراچی کے نوجوان فٹبالرز کو کرا چی میں تربیت کا مرحلہ پہلے ہی مکمل کر لیا ہے ایک سال قبل فروروی میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی سربراہی میں سوین ڈن ٹاون کلب انگلینڈ اور کراچی ف ٹبال کلب کے درمیان ایک مفاہمتی معاہدہ پر دستخط کے بعد اس سفرکا اغاز کیا گیا تھا ۔in Zavier Aust نے کہا کہ انگلینڈ میں کراچی کے منتخب نوجوان فٹبالرز کی تربیت عالمی سطح کے فٹبال کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔زیور آسٹن نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کے لئے پہلی بار مستقبل میں عالمی سطح پر فٹبال کھیلنے کے مواقع حا صل ہوں گے انھوں نے کہا کہ انھیں عالمی سطح کا کھلاڑی بننے کے لئے ابھی طویل سفر طے کرنا ہے یہ سفر کمشنر کراچی نے شروع کیا ہے انھوں نے کہا کہ کراچی کے بچوں میں وہ تمام صلاحیتیں ہیں جو عالمی سطح کے فٹبال مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ضروری ہیں من منتخب بچوں کو برطانیہ میں کھیل کی تربیت حاصل کرنے کے لئے انگریزی زبان کی کمی دور کرنے کے لئے امر یکن کلچرل سینٹر کے تعاون سے خصوصی (باقی صفحہ9پر)
تربیت دی گئی ہے۔ انھوں نے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کے جذبہ اور ویڑن کو سراہا انھوں نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو منتخب کر نے کا مرحلہ انتہائی دشوار گذار تھا لیکن کمشنر کراچی کی دلچسپی کوششوں اور رہنمائی کی وجہ سے ہمیں اس میں مرحلہ کو مکمل کرنے میں کامیابی ملی ہے یہ سفر کمشنر کراچی نے شروع کیا تھا جو ہم پورا کرنے کا عز م رکھتے ہیں۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ پہلی بار کراچی کے فٹبال کے با صلاحیت کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر عالمی معیا ر اور تقاضوں کے مطابق سیکھنے اور اپنی صلاحیتیوں کے مظاہر کا موقع ملے گا انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایک روز ضرور ہم کراچی کے ان بچوں ب کو عالمی فٹبال کے مقابلوں میں ایکشن میں دیکھیں گے کمشنر نے کہا کہ لیاری میں فٹبال مقابلوں اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے مشاہدہ سے میرے ذہن میں یہ خیال آیاکہان بچوں کو بھی آگے بڑھنے اور عالمی سطح پر سیکھنے اور کھیلنے کے لئیے مواقع کی ضرورت ہے۔اور اب اس خیال کو عملہ جامہ پہنانے کا وقت شروع ہوگیا ہے کراچی انتظامیہ کی زیر سرپرستی کراچی فٹبال کلب اور انگلینڈ کے شہرہ افاق فٹبال کلب سوئنڈ ن ٹاون کلب کے درمیان گزشتہ سال فروری میں کراچی میں ایک مفاہمتی معاہدہ پر دستخط ہوے تھے۔ جس کے تحت بچوں کا چھ ہفتے کا ٹرایئل کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے ا۔ انھوں نے کہا کہ معاہدہ کے تحت تربیت اور دو سال تک قیام کے دوران زندگی گذارنے کے اخراجات سونڈن ٹاون کلب برداشت کرے گا کے پی ٹی میں ہونے والے اس موقع پر کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیمیں صابر الیون اور کراچی فٹبال کلب تشکیل دی گئیں جن کے درمیان کے پی ٹی گراونڈ میں نمائشی میچ ہوا صابر الیون کے عمار بلوچ اور کامران بلوچ نے ایک ایک گول کیے کے ایف سی ٹیم سے انزلہ بلوچ اور شیراز بلوچ نے گو ل کیے اس طرح دو دو گول سے میچ برابر رہا۔