سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں دوستانہ فٹبال میچ 

Feb 07, 2023


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں یوم کشمیر کی مناسبت سے دوستانہ فٹبال میچ کھیلا گیا۔تفصیلات کے مطابق یکجہتی کشمیر فٹبال دوستانے میچ میں سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری مہمان خاص  و ونگ کمانڈر 73 ونگ قاسم رینجرز لیفٹیننٹ کرنل محمد عاطف مہمان خصوصی تھے، مقابلے میں دائود فٹبال کلب حالی روڈ کی ٹیم نے 3-2  کے مقابلے سے کامیابی اپنے نام کرلی،  اس موقع پر مہمان خاص سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری و ونگ کمانڈر رینجرز محمد عاطف کی جانب سے فاتح و رنر اپ قرار ہونے والی ٹیموں میں ٹرافی تقسیم کی گئی،  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، جہاں مسلسل بھارت نے ظالم و بربریت قائم کر رکھی ہے،ملک کا ہر طبقہ کشمیری بھائیوں کی حقیقی آزادی کے لیے دعاگو ہے، اس موقع پر ونگ کمانڈر 73 ونگ قاسم رینجرز لیفٹیننٹ کرنل محمد عاطف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان کا جذبہ اس بات کا یقین دلاتا  ہے کہ کشمیر ہر صورت آزادی حاصل کرے گا،کھیل کا میدان ہو یا جنگ کا ہمارے نوجوانوں کا جذبہ بلند ہے،آج  کی دوستانے فٹبال میچ کشمیریوں کے نام کیا ہے یکجہتی کشمیر فٹبال دوستانہ میچ کے موقعے پر سوشل سائنسز فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر اعجاز علی کوہارو، ڈائریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ، ڈی ایس آر رینجرز عبدالستار، پروفیسر ڈاکٹر عبداللطیف بھٹو، پروفیسر ڈاکٹر محمد بچل بھٹو، سمیت زرعی یونیورسٹی کے کشمیری شاگردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں