اساتذہ  کے رویے کے خلاف، کلرک  نے احتجاجاً آفس بند کر دیا 

ڈگری (نامہ نگار) تعلقہ ایجوکیشن آفیس تعلقہ ڈگری کے کلرک کا اساتذہ پر ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی کا الزام، آفیس کو تالا لگادیا۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ ایجوکیشن آفیس پرائمری میل ڈگری کے جونیئر کلرک ماجد اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ تعلقہ ایجوکیشن آفیسر کسی وزٹ پر آفیس میں موجود نہیں تھے۔ ماجد اقبال نے دیگر کلرکل اسٹاف کے ساتھ ملکر آفیس کی تالا بندی کی اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ماجد اقبال جونئیر کلرک ٹی او پرائمری میل آفیس ڈگری نے الزام عائد کیا کہ  بعد ازاں  پی ایس ٹی ٹیچر نعیم آرائیں  اور انوار  قائم خانی نے اسے آکر گالیاں نکالی  اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے،  میں ٹی او میل آفیس روم میں گیا تو وہاں نئی تعینات ہونے والی فیمیل ٹیچرز سالگرہ کی تقریب تھی میں نے انہیں کہا یہ یہاں ایسا کرنا مناسب نہیں آپ اپنے اسکول جو کہ آفیس سے ہی متصل ہے وہاں یہ عمل کریں جس پر وہ چلی گئیں اور ہمیں کیک بھی بھیجا 

ای پیپر دی نیشن