میہڑ ،اصغریہ پاکستان کے تحت 17 جوڑوں کی اجتماعی شادی 

Feb 07, 2023

میہڑ (نامہ نگار) میہڑ میں اصغریہ پاکستان کی جانب سیلاب متاثرہ خاندانوں کے 17 جوڑوں کی اجتماعی شادی تقریب۔ دولہے اور دلہنیاں کو قطار میں بٹھایا گیا۔خوشی میں بھنگڑے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز میہڑ میں اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کی طرف سے المدینہ شادی حال میں میہڑ کے غریب اور سیلاب متاثرہ خاندانوں کے 17 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی  تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں دولہے اور دلہنیاں کو قطار میں بٹھایا گیا تھا۔دولہے اور دلہنیا ںو تقرہب میں سجاکے لایا گیا تھا۔ اجتماعی شادی تقریب میں دولہے اور دلہنیاں کے والدین، رشتیدار، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے رہنما عبدالرزاق عرفانی بلوچ، فضل حسین اصغری، شیعہ علماء  کاونسل کے رہنما مولانا عابد، حسین عرفانی،  اسماعیل مہدوی، امیر علی حیدری، مولوی من ثور علی مہیسر، ذوالفقار علی کہوسو، دانش جبران کہوسو، مختیار سندہی،رضا کا اور  سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر 17 جوڑوں کی اجتماعی شادی تقریب میں شیعہ علماء  کونسل کے رہنما مولوی عابد حسین عابدی نے نکاح پڑہوایا  اور جوڑوں سمیت ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا مانگی گئی۔ اس موقعے پر اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے رہنما عبدالرزاق بلوچ نے اجتماعی شادی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اوپر فرض بنتا ہے کہ ہم غریب خاندانوں کی خدمت کریں۔ جو لوگ غربت اور حالیہ سیلاب کی وجھہ سے پریشان تہے۔ ہم نے میہڑ اور خیرپور ناتہن شاہ تحصیلوں سے غریب اور سیلاب متاثرہ خاندانوں کے جوڑوں کی شادی تقرہب منعقد کی ہے۔ ہم نے 80۔80 ھزار کا جہیز بہی دیا ہے۔ان غریب خاندانوں کے جوڑوں کی شادی تقریب دیکھہ کر حد سے زیادہ خوشی محسوس ہو ئی ہے۔ اللہ پاک ان جوڑوں کو آباد رکہے ہماری دعا ہے کہ ان کے آباد ہو جائیں۔ اس موقعے پر  شیعہ رہنما مولانا عابد حسین عرفانی۔ فضل حسین اصغری۔ مولانا منظور علی مہیسر۔ذوالفقار علی کہوسو۔ اسماعیل مہدوی۔امتیاز علی شیخ۔ امیر علی جویو۔ دانش جبران کہوسو ۔مختیار سندہی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔جبکہ اجتماعی شادی تقریب میں خوشی میں جوڑوں کے رشیدار مرد اور عورتوں نے بھنگڑا ڈالا ڈانس پر جہوم اٹہے۔ جبکہ دولہوں اور دلہنیاں کے حالیہ سیلاب میں سب کچھہ تباہ ہو گیا تہا۔ غریب لوگ ہیں۔ لیکن اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان والوں نے جوڑوں کی اجتماعی شادی تقریب کا پروگرام کرکے اچھا کام کیا ہے۔ ہم ان کے شکر گزار ہیں

مزیدخبریں