شہدادپور( نامہ نگار )ایس ایس پی سانگھڑ بشیر بروہی کی ہدایت پر شہدادپور شہر میں بڑھتے ہوئے کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے ایس ایچ او غلام شبیر ڈلوانی کو شہدادپور تعینات ۔ایس ایچ او غلام شبیر ڈلوانی نے چارج لینے کے بعد شاہی بازار اور شہر کے سوائی روڈ ملدسی روڈ ہالہ چوک محلہ جانی پورہ اسٹیشن روڈ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے کرائم کی روک تھام کیلئے سیکورٹی بڑھائی گئی ہے رات کے پہر بھی شہر سمیت شہر کے داخلی خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کی گئی ہیں۔
میری شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ شہری بھی جرائم کی روک تھام کیلئے ہمارا ساتھ دیں اس دورے کے دوران شاہی بازار کے تاجروں ماما ارشد قریشی جاوید اسلام سلمان قمر پپو کاٹھیواری۔ہارون رشید۔نثار میمن۔سہیل میمن۔ دیگر نے ایس ایچ او غلام شبیر دلوانی کو شاہی بازار کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور سندھ کی ثقافت اجرک کے تحائف پیش کیے اس موقع پر تاجروں کا کہنا تھا کہ ہم ایس ایس پی سانگھڑ بشیر بروہی کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے غلام شبیر دلوانی جیسے ایماندار اور بہادر آفیسر کو شہدادپور میں تعنیات کیا۔رپورٹ غلام مصطفی قریشی نما?ندہ نوا?ے وقت کوڈ 1234
جرائم کے خاتمے کی حکمت عملی،ایس ایچ او غلام شبیر ڈلوانی کو شہدادپور تعینات کر دیا
Feb 07, 2023