میہڑ( نامہ نگار) امہ رباب چانڈیو کے والد چچا اور دادا کے قتل کا واقعہ۔ مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کی طرف سے میہڑ آمد پر امّ رباب چانڈیو نے اعتراض کردیا ۔تفصیلات کے مطابق امہ رباب چانڈیو نے کہاہے کہ پی پی ایم پی اے برہان چانڈیو 3 افراد کی ہلاکت میں مرکزی ملزم کی طرح ملوث ہے۔ پی پی ایم اے 50 گارڈ لے آتے ہیں اور کیس کے گواہوں کو دھمکایا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کیا۔ 3 افراد کے قتل میں ملوث ملزم اپنے ساتھہ 3۔3 پولیس موبائیلوں کی پروٹوکول میں آکر حراسان کر رہے ہیں۔میہڑ۔ شہر میں ملزمان کی حمایت میں نعرے بازی کرکے گواہوں سمیت ہمیں ڈرایا جا رہا ہے۔ برھان چانڈیو غلط بیانی کررہاہے۔ وہ 3 افراد کی ہلاکت کا مرکزی ملزم ہے۔ ایس ایس پی دادو سے درخواست دی ہے کہ برھان چانڈیو کو میہڑ آنے سے روکا جائے۔میہڑ۔ 3 افراد کی ہلاکت پر صلح نہیں ہو گا۔ ہم نے سر سے کفن باندہ لیا ہیعدالت ملزمان پر فرد جرم لاگو کرکیجرائم میں ملوث قرار دیا ہے مجھے بھی 2 پارٹیوں سے الیکشن لڑنے اور مخصوص سیٹ دینے کو کہا گیا ہے۔میہڑ۔ لیکن فی الحال میں سیاست میں آنا نہیں چاہتی۔
پی پی ایم پی اے برہان چانڈیو گواہوں کو دھمکا رہا ہے ، امّ رباب چانڈیو
Feb 07, 2023