کوٹری(نامہ نگار)کوٹری میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہوگئے۔ ایک ماہ کے دوران درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی سے محروم۔مسلح افراد بے خوف دھندناتے پھررہے ہیں پولیس مال بٹورنے میں مصروف۔ایس ایس پی جامشورو نے بھی چشم پوشی اختیار کرلی۔شہری سراپااحتجاج بن گئے وزیراعلی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کوٹری جامشورو کے گنجان آباد شہری علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام بن چکے ہیں۔جرائم پیشہ عناصر اور مسلح افراد بے خوف وخطر اپنی کاروائیوں میں مصروف ہیں ایک ماہ کے دوران درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی موٹرسائیکل موبائل فونز طلائی زیورات اور نقدی سے محروم بن چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کوٹری سٹی سائٹ ایریا اور جامشورو کے مختلف علاقوں سے ایک ماہ کے دوران 30سے زائد موٹر سائیکل چوری اور چھینی جاچکی ہیں جبکہ درجنوں وارداتوں میں ڈاکو شہریوں کو موبائل فونز طلائی زیورات اورنقدی سے محروم کرچکے ہیں۔ ضلع جامشورو کا ہیڈ کواٹر شہر کوٹری اور درسگاہوں کاشہر جامشورو میں شہری عدم تحفظ کا شکار بن چکے ہیں جہاں آ?ے روز لوٹمار اور چوری کی وارداتیں تھم نہ سکی ہیں۔جامشورو پولیس کے تھانوں پر مقرر سفارشی تھانیداروں نے چوروں اور لیٹروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جبکہ جامشورو پولیس کے اسپیشل فورس ون فا?یو آر آر ایف اور ڈی آ?ی بی کے اہلکار روایتی ڈیوٹی دینے میں مصروف عمل ہیں جرا?م پیشہ عناصر کیخلاف مذکورہ اداروں کی کارکردگی صفر دکھا?ی دیتی ہے جبکہ جرا?م پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں سے مبینہ طور پر بھتہ وصول کرکے افسران کو خوش کرتے دکھا?ی دیتے ہیں۔جامشورو پولیس میں سالوں سے ایک ہی پوسٹ پر تعینات افسران اور اہلکاروں نے مبینہ طور پر جرا?م پیشہ عناصر سے ساز باز کررکھی ہے جس وجہ سے جرا?م پیشہ عناصر کیخلاف موثر کاروا?ی عمل میں لانے سے پولیس گریزاں ہے دوسری جانب نوتعینات ایس ایس پی جامشورو عمران قریشی نے بھی تمام تر صورتحال پر مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے۔کوٹری جامشورو کے شہری بدامنی اور منشیات فروشوں کی سرگرمیوں کیخلاف سراپااحتجاج بنے ہو?ے ہیں اور روزانہ احتجاج دھرنا معمول بن گیا ہے۔کوٹری جامشورو میں احتجاج سے شاہراہ بند ہونے سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے مگر پولیس افسران کے کان پر جوں بھی نہیں رینگتی ہے شہریوں نے وزیراعلی سندھ اور آ?ی جی سندھ سے نوٹس لینے اورایماندار افسران کے تقرر کا مطالبہ کیا ہے۔اس ضمن میں جب ایس ایس پی جامشورو عمران قریشی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کال موصول نہیں کی جبکہ وہ اپنے آفس میں بھی موجود نہ تھے۔